نیویارک امریکی ادارہ صحت (سی ڈی سی)نے کورونا وائرس کے متعلق دو انتہائی تشویشناک خبریں دے دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سی ڈی سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رابرٹ ریڈفیلڈ نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے چار میں سے ایک مریض میں اس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں اور وہ شخص میں ہی دوسرے افراد میں وائرس منتقل کرنے کا سبب بنتا ہے۔ دوسرے ڈاکٹر رابرٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ کورونا وائرس ممکنہ طور پر آئندہ دو سال تک دنیا میں رہے گا۔ڈاکٹر رابرٹ کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 25فیصد لوگوں میں اس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں اور یہی لوگ وائرس کے پھیلاؤ کا سب سے بڑا سبب بن رہے ہیں کیونکہ انہیں خود معلوم نہیں ہوتا کہ وہ وائرس کا شکار ہیں چنانچہ وہ میل جول جاری رکھتے ہیں اور دوسروں کو متاثر کرتے چلے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے ہم لوگوں کے لیے نئی ہدایات جاری کرنے جا رہے ہیں جس میں ایسے لوگوں کو بھی محتاط رہنے کو کہا جائے گا جو بظاہر کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں۔ اگر ہم وائرس کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں تو ایسے لوگوں کو بھی سماجی میل جول سے گریز کرنا ہو گا۔ ہر شخص صرف انتہائی ضرورت کے وقت باہر نکلے اور فیس ماسک لازمی پہنے، خواہ وہ خود کو صحت مند ہی سمجھ رہا ہو۔“ڈاکٹر رابرٹ کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کی متعدد مختلف ویکسینز کے ٹرائل کیے جا رہے ہیں لیکن ممکنہ طور پر ان میں سے کوئی بھی 12سے 18ماہ تک مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہو گی۔ اس وقت تک محض احتیاط ہی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روک سکتی ہے۔ہمیں کورونا وائرس کے مسئلے کوحتی الامکان سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ جلدی ختم نہیں ہونے والا۔ اس کے مکمل خاتمے میں 2سال تک لگ سکتے ہیں۔“ واضح رہے کہ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس کے 2لاکھ سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں اور 4ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ر
Post Top Ad
Your Ad Spot
Thursday, April 2, 2020
Home
Unlabelled
کورنا وائرس کے کتنے مریضوں میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں اوریہ وبا کب تک دنیا میں تباہی مچاتی رہے گی ی
کورنا وائرس کے کتنے مریضوں میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں اوریہ وبا کب تک دنیا میں تباہی مچاتی رہے گی ی
Share This
About Munawar
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
Author Details
??? ??? ??? ?????? ?? ??? ????? ????? ??? ??????? ????? ?????? ????? ?????ً،??? ???? ???? ?????? ?? ???? ??? ?????? ???? ????? ?? ?? ???? ?? ????? ?? ???????? ???? ????? ??? ??????? ????? ???? ?? ????، ??? ???? ???? ?? ??? ?????? ??? ?? ????? ??? ????? ??? ???? ????? ?? ?????، ??? ????، ??? ????، ?? ??? ??? ?????. ???? ????? ???ً ?????ً ??????ً.
No comments:
Post a Comment