تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Wednesday, March 25, 2020

امریکی حکومت نے کورونا وائرس کے پہلے علاج کی منظوری دے دی، اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکومت نے کورونا وائرس کے پہلے علاج کی منظوری دے دی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ علاج کورونا وائرس کے صحت مند ہونے والے مریضوں کے خون سے پلازما حاصل کرکے اس کے ذریعے کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق صحت یاب ہونے والے مریضوں میں ایسی اینٹی باڈیز پیدا ہو جاتی ہیں جو کورونا وائرس کے خلاف مدافعتی نظام کو تقویت دیتی ہیں۔ ان صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون سے ان اینٹی باڈیز کا حامل پلازما لے کر شدید نوعیت کے مریضوں کے خون میں شامل کیا جائے گا۔اس سے پہلے یہ علاج چین کامیابی سے آزما چکا ہے اور بہترین رزلٹ دنیا کے سامنے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot