تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

Saturday, May 26, 2018



بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيم
السَـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه ُ
 ایک ﺒﺰﺭگ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﺍ ﮨﺎﺗھ ﭘﮑﮍﺍ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﻣُﭩﮭﯽ ﻋﺠﻮﮦ ﮐﮭﺠﻮﺭﻭﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﺮ ﺩﯼ ، ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﮐﮭﺎﺅ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺗھ ﺑِﭩﮭﺎ ﮐﮯ ﻓﺮﻣﺎﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﺑﺘﺎﺅ ﺗﻮ ﺣﯿﺎﺗﯽ ﮐِﺲ ﮐﻮ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ؟ ..... ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﻮ؟ .... ﺗﻮ ﻓﺮﻣﺎﻧﮯ ﻟﮕﮯ ﻧﮩﯿﮟ " ﺣﯿﺎﺗﯽ ' ﺗﻮ ﻭﮦ ﮬﻮﺗﯽ ﮬﮯ ﺟِﺴﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﻮﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﯽ ..... ﺩﯾﮑﮭﻮ ﻧﮧ ﺍﻟﻠّٰﻪ سبحانہ وﺗﻌﺎﻟﯽ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺍﯾﮏ ﻟﻔﻆ ﮨﯿﺮﮮ ﯾﺎﻗﻮﺕ ﻭ ﻣﺮﺟﺎﻥ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﭘﯿﺎﺭﺍ ﺍﻭﺭ ﻗﯿﻤﺘﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﺼﯿﺤﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﭘﻮﺭ ﮬﮯ... الله تبارک و تعالی ﻧﮯ ﯾﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺍِﺳﻼﻡ ﻣﮑﻤﻞ ﺿﺎﺑﻄﮧ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮬﮯ ﺑﻠﮑﮧ ﯾﻮﮞ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﮑﻤﻞ ﺿﺎﺑﻄﮧ ﺣﯿﺎﺕ ﮬﮯ ﺍﻭﺭ ﺣﯿﺎﺗﯽ ﺗﻮ ﻣﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺷﺮﻭﻉ ﮬﻮ ﮔﯽ ﺟِﺴﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﻮﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺋﮯ ﮔﯽ ..... ﭘﮭﺮ ﮔﻼﺱ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﯿﺌﮯ ﺯﻡ ﺯﻡ ﮈﺍﻟﺘﮯ ﮬُﻮﺋﮯ ﻓﺮﻣﺎﻧﮯ ﻟﮕﮯ  ﺍﻟﻠّٰﻪ سبحانہ وﺗﻌﺎﻟﯽ ﻧﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺩﯼ ﮬﮯ ﺣﯿﺎﺕ ﮐﻮ ﺳﻨﻮﺍﺭﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﻧﮧ ﮐﮧ ﺑﮕﺎﮌﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﺌﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﮭﯽ ﺑﮭﻼ ﮐﻮﺋﯽ ﺣﯿﺎﺗﯽ ﮬﮯ ﺟِﺴﮑﻮ ﻣﻮﺕ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﯽ ؟ ..... ﺍﺻﻞ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺣﯿﺎﺕ ﮬﮯ ﺟِﺴﮑﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﺯﻭﺍﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﻮﺕ ﻧﮩﯿﮟ .... ﺗﻮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﯾﺴﮯ ﮔﺰﺍﺭﻭ ﮐﮧ ﺣﯿﺎﺕ ﺳﻨﻮﺭ ﺟﺎﺋﮯ ..... ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺗﺐ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺳﻼﻡ ﻣﮑﻤﻞ ﺿﺎﺑﻄﮧ ﺣﯿﺎﺕ ﮬﮯ ﮐﺎ ﺍﺻﻞ ﻣﻄﻠﺐ ﮐﯿﺎ ﮬﮯ ؟؟؟ ..... زندگی موقع بھی ہے اور دھوکہ بھی .... جس نے زندگی کو موقع جان کر اسے اپنی آخرت بنانے کی محنت میں لگایا وہ کامیاب رہا اور جس نے من چاہی گزاری , نفس کی راہ پر بےروک و ٹوک چلا زندگی اس کے لیے دھوکہ ہے فریب ہے 
..... أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ , بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيم 
اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ وَزِينَةٌ وَتَفَاخُرٌ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرٌ فِي الْأَمْوَالِ وَالْأَوْلَادِ كَمَثَلِ غَيْثٍ أَعْجَبَ الْكُفَّارَ نَبَاتُهُ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَاهُ مُصْفَرًّا ثُمَّ يَكُونُ حُطَامًا وَفِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَمَغْفِرَةٌ مِّنَ اللَّهِ وَرِضْوَانٌ وَمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلَّا مَتَاعُ الْغُرُورِ (سُورة التکویر۔آیات 1 تا 14)
جان رکھو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل اور تماشا اور زینت (وآرائش) اور تمہارے آپس میں فخر (وستائش) اور مال واولاد کی ایک دوسرے سے زیادہ طلب (وخواہش) ہے (اس کی مثال ایسی ہے) جیسے بارش کہ (اس سے کھیتی اُگتی اور) کسانوں کو کھیتی بھلی لگتی ہے پھر وہ خوب زور پر آتی ہے پھر (اے دیکھنے والے) تو اس کو دیکھتا ہے کہ (پک کر) زرد پڑ جاتی ہے پھر چورا چورا ہوجاتی ہے اور آخرت میں (کافروں کے لئے) عذاب شدید اور (مومنوں کے لئے) خدا کی طرف سے بخشش اور خوشنودی ہے۔ اور دنیا کی زندگی تو متاع فریب ہے ......!!!
آپ ﮐﻮ ﺁﺳﺎﻥ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺩﮦ ﺳﯽ ﺩﻋﻮﺕ ﻓﮑﺮ ﮬﮯ . ﺍﺱ ﺍﻣﯿﺪ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮬ ﮐﮧ " ﺷﺎﯾﺪ ﮐﮧ ﺍﺗﺮ ﺟﺎﺋﮯ ﮐﺴﯽ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺎﺕ" لوٹ آؤ اللہ کی طرف، اس سے پہلے کہ لوٹ جاؤ اللہ کی طرف, خوش قسمت ہے وہ انسان جس کو وقت سے پہلے ہوش آ جائے، اور سمجھ جائے کہ دنیا کی زندگی صرف آزمائش کے لئے ہے ..... اے اللہ مجھے طاقت عطا کر ... امور میں توکل کی, نیت میں اخلاص کی, گفتگومیں صداقت کی, سلام میں پہل کی, انتقام میں معافی کی, نیکی میں سبقت کی, لباس میں پاکیزگی کی, تکبر سے دوری کی, غصہ سے پرھیز کی, غیبت سےاجتناب کی, لوگوں سے محبت کی, اور سب سےخوش اخلاقی کی, اللہ سبحانہ و تعالٰی مجھ گناہ گار سمیت ہم تمام مسلمانان عالم کو نیکی کرنے اور برائیوں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں عین صراط مستقیم پر چلاتے ہوئے ہم سب کا خاتمہ بالخیر فرمائے اور روز قیامت سب کے نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں تھماتے ہوئے میرے پیارے رسول اکرم حضرت محمّد مصطفٰی صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کے پڑوس میں جگہ عطا فرمائے، آمین, اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا کریں کہ ہم سب کی اصلاح کی توفیق عطا فرماے, ﺍﮮ الله ہمارے گناہوں کو معاف کرکے ہمیں توبہ کی توفیق عطا فرما, ﺍﮮ الله کریم ہم ﮔﻤﺮﺍﮨﻮﮞ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ ﭘﺮ ﻟﮯ ﺁ , ﺍﮮ الله ﮨﻤﯿﮟ ﺑﻬﯽ ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﻓﺮﻣﺎ ﻟﮯ ﺟﻨﻬﯿﮟ ﺗﻮ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﻓﺮﻣﺎﺗﺎ ﮨﮯ, اے اللہ ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے, اللہ عزوجل ہمیں رسول اللہ ﷺ رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ کی اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرما, یا ذوالجلال والاکرام یاالله ! تیرے حضور ہاتھ پھیلائے ہیں تو اپنے فضل و کرم اور رحمت و برکت سے ہماری دعائیں اپنی شان کے مطابق قبول فرما۔ بِرَحْمَتِكَ يَآ أَرْحَمَ الرَّحِمِينَ آمِينْ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot